پاکستان

آصف زرداری کی ایوان میں آمد، اپوزیشن ارکان کا تالیاں بجا کر استقبال

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف میں مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، عبدالحفیظ شیخ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی بات چیت میں شامل ہوگئے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ایوان میں آئے تو اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں آتے ہی ووٹ ڈالا، چند لمحے ارکان کے ساتھ گزارے اور واپس چلے گئے۔سابق صدر آصف زرداری ووٹ کاسٹ کرنے ایوان میں آئے تو اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجاکر استقبال کیا۔ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات بھی ہوئی، ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف میں مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، عبدالحفیظ شیخ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی بات چیت میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button