پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینیٹ الیکشن سے ایک دن پہلے کون سی اہم شخصیت کیا کر رہی تھی؟ کون سا منصوبہ بنایا گیا؟ شاہد خاقان عباسی نے نیا پینڈورہ باکس کھول دیا

گیلانی کو 35 ووٹ زیادہ ملنے تھے لیکن رات کے وقت ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا,11 بجے کے بعد اراکین اسمبلی پر سنجیدہ دبا ؤپڑنا شروع ہو گیا

سینیٹ الیکشن سے ایک دن پہلے کون سی اہم شخصیت کیا کر رہی تھی؟ کون سا منصوبہ بنایا گیا؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیا پینڈورہ باکس کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 35 ووٹ زیادہ ہونے چاہیے تھے۔اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل 11بجے تک اسٹیبشلمنٹ نیوٹرل تھی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو 35 ووٹ زیادہ ملنے تھے لیکن رات کے وقت ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا,11 بجے کے بعد اراکین اسمبلی پر سنجیدہ دبا پڑنا شروع ہو گیا۔ انہیں فون کالز کی گئیں،ڈرایا دھمکایا گیا،ہماری جماعت میں اس تمام معاملے کو چار لوگ ڈیل کر رہے تھے،ہم حیران ہیں کہ ہر کوئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہ رہا تھا اور وہ کہتے تھے کہ ہم تنگ آ گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے دیا اب اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی لانگ مارچ کرے گی جو راولپنڈی یا اسلام آباد کہیں بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button