پاکستان

وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو صبح بڑی دعوت دیدی

اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس سے قبل وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کومدعو کیا ہے

وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو صبح بڑی دعوت دیدی‘ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کو ناشتے پر مدعو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس سے قبل وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اوراتحادی جماعتوں کومدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبران کو کل صبح 10 بجے ناشتے پرمدعوکرلیا گیا اور تمام ممبران کل وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع پرویزخٹک ارکان کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button