پاکستان

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو ہلا کر رکھ دیا

دل تو چاہتا ہے کہ یہیں پر خیمہ لگالیں اور یہیں سے کل تمام ارکان کو اسمبلی لے جائیں، امید کرتے ہیں کل تمام اراکین اسمبلی اعتماد کریں گے

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو ہلا کر رکھ دیا‘ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خطاب میں کہاکہ کل اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے لیکن انہیں نہیں چھوڑیں گے، ان کے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے کہ یہیں پر خیمہ لگالیں اور یہیں سے کل تمام ارکان کو اسمبلی لے جائیں، امید کرتے ہیں کل تمام اراکین اسمبلی اعتماد کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ اخلاقی بنیادوں پر لے رہے ہیں، اس کی قانونی مجبوری نہیں تھی۔ شیخ رشید نے کہاکہ اونچ نیچ ہوگئی تو اپوزیشن کے لئے عجیب دن ہوگا، فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ عمران خان کے حق میں 179 ووٹ آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button