پاکستان

"دلوں کی دھڑکنیں تیز”۔۔۔وزیر اعظم کامیاب ہوں گے یا ناکام؟

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، 342 کے ایوان میں کامیابی کیلئے 172 ووٹ درکار  ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے 160 ارکان ہیں اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو دن سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے اور اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button