پاکستان

باردوی سرنگ کا دھماکا، 5 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بابر کچھ میں  بارودی سرنگ دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ نے بتایا کہ سبی سے مزدور ایک عمارت کی تعمیر کیلئے ایک گاڑی میں بابر کچھ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 5  مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حیدر علی، عثمان، یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 5 مزدور زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button