پاکستان

"بائیکاٹ بائیکاٹ”۔۔۔پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا  کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں، آج وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگا جن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں، عمران خان نے جس لب و لہجے میں قوم سے خطاب کیا اس سے شکست چھلک رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button