پاکستان

بی آر ٹی پشاور کی بس کے اندر ایک مسافر ڈھول لے آیا

غیر ضروری سامان بس میں نہ لائیں، ویڈیو کچھ روز پرانی لگتی ہے اس حوالے معلومات حاصل کررہے ہیں:ترجمان ٹرانس پشاور

بی آر ٹی پشاور کی بس کے اندر ایک مسافر ڈھول لے آیا‘ مسافر دوران سفر ڈھول کی تھاپ سے محظوظ ہوتے رہے اور کچھ موبائل فون سے ویڈیو بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)پشاور کی بس کے اندر ایک مسافر ڈھول لے آیا۔ مسافر دوران سفر ڈھول کی تھاپ سے محظوظ ہوتے رہے ہیں، کچھ مسافروں نے منظر کو موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ بھی کرلیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسافروں کو ہدایت ہے کہ غیر ضروری سامان بس میں نہ لائیں، ویڈیو کچھ روز پرانی لگتی ہے اس حوالے معلومات حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button