پاکستان

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا معاملہ، 4کرداروں کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویڈیو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود چار کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا، آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں،سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button