پاکستان

فضل الرحمن نے وزیراعظم کو کھلا چیلنج کر کے سب کو حیران کر دیا

جعلی وزیراعظم کی سمری میں اجلاس بلانے کا ڈھونگ رچایا گیا، نہ اجلاس کو نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو وہ اعتماد کا ووٹ براہ راست عوام سے لیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کی سمری میں اجلاس بلانے کا ڈھونگ رچایا گیا، نہ اجلاس کو نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز کے سامنے بدمزگی پر فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لچے لفنگے بدمعاشوں نے شرفا اور محترم لوگوں کی پریس کانفرنس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button