پاکستان

فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی خبروں میں کتنی صداقت؟ حکومتی ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا

دوسری جانب اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن جیتنے والے اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بھی ایم کیو ایم سے حمایت مانگی ہے

حکومتی ذرائع نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فروغ نسیم انتہائی اہم کام پر ملک سے باہرہیں، فروغ نسیم وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایسی بے بنیاد خبروں کا مقصد فروغ نسیم کی ساکھ کونقصان پہنچانا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن جیتنے والے اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بھی ایم کیو ایم سے حمایت مانگی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button