پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے آخری وارننگ دیدی

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا، میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو: اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آئیں جو چاہیں تسلی کر لیں مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہوں آئیں جو چاہیں تسلی کریں، پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا، ایک بھی ایم این اے کا بتائیں جو کم تھا؟ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا، میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو، کسی صورت قانون وآئین کیخلاف کام نہیں کروں گا۔ اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ صادق سنجرانی نے 3 سال سینیٹ کو مثالی چلایا، اپوزیشن کوبرابرکاموقع دیا، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن وحکومتی سینیٹروں سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button