پاکستان

خواتین کے عالمی دن پر آئی ایس پی آر نے بھی ویڈیو جاری کر دی

پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی‘پاکستانی خواتین کورونا کیخلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی‘ ویڈیو میں خواتین کے کردار کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ویڈیو میں ملکی دفاع میں خواتین کے کردار سمیت کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور میں شامل خواتین اہلکاروں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں اور پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button