پاکستان

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیا

ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ ازبک وزیرخارجہ نے اپنے صدر کا پیغام وزیراعظم عمران خان تک پہنچایا

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیز نے ملاقات کی اور ملاقات میں تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے ماطبق مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ ازبک وزیرخارجہ نے اپنے صدر کا پیغام وزیراعظم عمران خان تک پہنچایا۔ ازبک وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ازبکستان پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے جبکہ وزیراعظم کی بیجنگ اوربشکیک میں ازبک صدر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ بھی ہوا۔

وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان ازبکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں رابطے اور تجارت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا میں تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ ملاقات میں ازبک وزیرخارجہ نے جولائی میں تاشقند کانفرنس کا وزیراعظم کو دعوت نامہ پیش کیا جس پر وزیر اعظم نے دعوت قبول کی اور کہا کہ تاشقند کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ازبکستان کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button