پاکستان

راجا بشارت کی نااہلی کی درخواست خارج

 الیکشن کمیشن نے پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت  کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن میں ایک شہری نے راجا بشارت کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ راجا بشارت نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران کمیشن نے شہری سے سوال کیا کہ آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button