پاکستان

سینیٹ ووٹنگ، خالدہ اطیب کا عدت کے باوجود اسلام آباد جانے کا فیصلہ

خالدہ اطیب نے فیصلہ علمائے کرام کے مشورے کی روشنی میں کیا ہے وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گی

ایم کیوایم کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے عدت میں ہونے کے باوجود حلف برداری اور سینیٹ میں ووٹنگ کے لیے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء اور وفاقی وزیر امین الحق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے سینیٹ میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ خالدہ اطیب نے فیصلہ علمائے کرام کے مشورے کی روشنی میں کیا ہے وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گی اور سینیٹ کے سیشن میں عدت مکمل کرنے کے بعد حصہ لیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button