پاکستان

پی ٹی آئی نے منحرف اراکین اسلم ابڑو اور شہریار خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلم ابڑو پی ایس ون جیکب آباد اور شہریار خان پی ایس 18 گھوٹکی سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دو منحرف اراکین اسلم ابڑو اور شہریار خان کو بڑے جھٹکا دیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں کی رکنیت کو ختم کردیا۔ اسلم ابڑو پی ایس ون جیکب آباد اور شہریار خان پی ایس 18 گھوٹکی سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس حوالے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب غربی سندھ کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا جب کہ تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریارخان نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا جس کے بعد شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نا ہونے پر معاملہ نمٹایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button