پاکستان

ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی لگا دی گئی

انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو فوری طور پر ٹک ٹاک ایپ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے پشاور ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے ملک میں ایک بار پھر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو فوری طور پر ٹک ٹاک ایپ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آج ایک کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button