پاکستان

کراچی دھماکے سے لرز اٹھا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکے سے مٹھائی کی ایک دوکان کو نقصان پہنچا ہے، ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے

کراچی دھماکے سے لرز اٹھا‘ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نالے میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک پر دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پتہ چلا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جس بنا پر امدادی کام میں شدید دشواری پیش آئی۔

امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ5 زخمی ہوئے،دھماکے سے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے سے مٹھائی کی ایک دوکان کو نقصان پہنچا ہے، ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button