پاکستان

یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی؟فیصلہ آج ہوگا

چیئرمین سینیٹ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہوگا یا حکومت کا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

 اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 ارکان کی اکثریت  جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں، جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ پہلے  48 نومنتخب سینیٹرز عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔بعد میں شام کو اجلاس کی دوبارہ کارروائی کا آغاز ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

مظفر شاہ نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے  اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے  جس کے بعد نو منتخب چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے اور پھر ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button