پاکستان

کوئلے کی کان میں دھماکا; 6 کان کن جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے 6 کان کن جان بحق ہوگئے جب کہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض نے بتایا کہ مارواڑ کےعلاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 8 کان کن پھنس گئے۔

وا قعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسےکان کنوں کو نکا لنے کے لیے محکمہ مائنز اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کی گئیں جنہوں نے مارواڑ میں 15 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے دو کان کنوں کوریسکیو کرلیا جب کہ 6  کان کنوں عبدالرحمان، سردار ولی، مدد علی ،عبدالرزاق، شفیق اور  محمد رحیم کی لاشیں نکال لی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button