پاکستان

گلگت، اسکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

گلگت، اسکردو روڈ چاماچو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا۔

چاچامو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا 100 میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔ایف ڈبلیو او کے دستے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے اور سڑک پر پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے عارضی فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئیسکو ریجن کے 35 فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی، ملتان میں آندھی کے ساتھ ہی اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button