پاکستان

سینیٹ کے اہم اجلاس میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

 سینیٹ کے اہم اجلاس کے دوران ایوان کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے۔

اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں خفیہ کیمرے ڈھونڈ نکالے۔ اپوِزیشن اراکین نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیے۔

سینیٹر مصدق ملک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھاندلی ہے، اس پر حکومت شرم کرے، ایوان میں پولنگ بوتھ پر کیمرہ لگانے کا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے، یہ کیمرے کس نے اور کس کے لیے لگوائے، یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کیطرف ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم ایوان بالا میں پولنگ بوتھ دیکھنے گئے تو دو کیمرے لگے ہوئے تھے، سینیٹ اس وقت پرانے چیرمین صادق سنجرانی اور سیکرٹری سینیٹ کے تحت چل رہا ہے، پولنگ بوتھ کے ساتھ دو ڈیوائسز بھی نصب ہیں، یہ ڈسکہ نمبر 2 ہے، آج دھند نہیں ہے کیونکہ میڈیا کیمرے چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button