پاکستان

مسترد ووٹوں کا معاملہ، سعید غنی نے بڑا سچ بے نقاب کردیا

شیری رحمان نے بھی پولنگ کے دوران سیکرٹری سینیٹ سیپوچھا، سیکرٹری سینیٹ نے شیری رحمان کو کہا کہ نام پرمہرٹھیک ہے

پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے مسترد ووٹوں کے معاملہ پر بڑا سچ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ نے نام کے اوپر مہر کو ٹھیک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ شیری رحمان نے بھی پولنگ کے دوران سیکرٹری سینیٹ سیپوچھا، سیکرٹری سینیٹ نے شیری رحمان کو کہا کہ نام پرمہرٹھیک ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ نیکہا ٹھیک ہے اور پریذائیڈنگ افسرکہتا ہیمستردہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔ صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button