پاکستان

یوسف رضا گیلانی نے شکست پر بڑا اعلان کر دیا، حکومت پریشان

ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں لیکن پریذائیڈنگ افسر نے کسی وجہ کے بغیر گیلانی کے 7 ووٹ مستردکیے، ہم ٹربیونل میں جائیں گے

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ)میں چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے الیکشن میں شکست پر بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی کا کہنا تھاکہ ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں لیکن پریذائیڈنگ افسر نے کسی وجہ کے بغیر گیلانی کے 7 ووٹ مستردکیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دھاندلی کے خلاف ٹریبونل میں جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button