پاکستان

اپوزیشن کے لانگ مارچ کا کیا حشر ہوگا؟ شہباز گل نے واضح کر دیا

محترمہ کو اللہ صحت اور ہمت دے کہ وہ یہ صدمہ برداشت کرسکیں، ہمارے بھائی کیپٹن صفدرکو بھی ہمت دے ان پر بھی بہت زیادہ سختی آنی ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ لانگ مارچ کریں یاشارٹ مارچ، جو آج اندر ہوا وہی ان کا حشر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت کی فتح کے بعد شہبازگل نے کہا کہ ایک محترمہ کو اللہ صحت اور ہمت دے کہ وہ یہ صدمہ برداشت کرسکیں، ہمارے بھائی کیپٹن (ر)صفدرکو بھی ہمت دے ان پر بھی بہت زیادہ سختی آنی ہے، کل تک وہ چاہ رہی تھیں ووٹ خفیہ ہوں، آج چاہ رہی ہیں ووٹ قابل شناخت ہوں۔

شہبازگل نے کہا کہ کپتان نیکہا تھا خفیہ ووٹنگ پر مت جائیں، کپتان مارتا کم ہے گھسیٹتا زیادہ ہے، قومی اسمبلی میں انہوں نیہمارے7 ووٹ مسترد کرائے تھے، ہم نے سود کے ساتھ 8 ووٹ مسترد کرائے، ایک واپس ہے۔ شہبازگل نے کہا کہ ان کیساتھ وہی ہوا کہ شادی کی گاڑی کسی اورنے سجائی اوردلہن کوئی اورلیگیا، گیلانی صاحب سینیٹر نہیں چیئرمین سینیٹ بننے آئے تھے،گیلانی صاحب نیخریدوفروخت بھی کی لیکن سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button