پاکستان

ملالہ یوسف زئی کے لئے ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ

تعلیمی میدان میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے پر ملالہ یوسف زئی کو ہم وویمن لیڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس حوالہ سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں کیا گیا جہاں ہم نیٹ ورک کی صدرسلطانہ صدیقی نے یہ ایوارڈ ملالہ فنڈ کی چیف پروگرامنگ آفیسر ملیحہ خان کو دیا جب کہ ملالہ نے تقریب میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

اس بارے میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ ان تمام نوجوان لڑکیوں کے نام کرتی ہوں جو روشن مستقبل کی خواہش مند ہیں،جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملالہ فنڈ ایسی تمام خواتین کی مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button