پاکستان

یو اے ای کی جانب سے قرض واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا گیا

یو اے ای کی جانب سے قرض واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا گیا پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت‘واپسی کا تقاضا نہ کرنے کا مطلب فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا ہے۔پاکستان نے گذشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیا گیا ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا لیکن یو اے ای نے ابھی تک اس کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات سے اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت ہے جب کہ گزشتہ ہفتے قرض کی واپسی کا تقاضا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ امارات سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں تاہم اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button