پاکستان

7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت کا حکم

عدالت نے پشاور میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو جُرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے پشاور میں سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سُنایا، ملزم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button