پاکستان

موسم کی انگڑائی؛ سوات سمیت کئی علاقوں میں برفباری

سوات میں بارش کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔برفباری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کا رُخ کر رہی ہے جہاں وہ برفباری کے ساتھ ساتھ حسین مناظر سے بھی خوب لطف اٹھارہے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button