پاکستان

11 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں 11 سالہ بچے کو اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ پر گرفتار ملزم نے تین روز قبل اغوا ہونے والے 11 سالہ کو جنسی استحصال کے بعد قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماموں کانجن میں بچے کے اغوا کے شبہ میں ایک محلے دار ذیشان کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو حویلی میں لے جا کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کر کے لاش سیم نہر میں پھینک دی۔

انہوں نے کہا کہ سیم نہر سے مقتول کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ٹیم کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button