پاکستان

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔۔۔۔ یا نہیں؟

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شعبان 16 مارچ کو  جب کہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ، اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

 کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر  نہیں آیا اور یکم شعبان بروز منگل 16مارچ کو ہوگا جب کہ  شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button