پاکستان

نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو پرپوز کرنے معاملہ، فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا

مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے‘ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے ان حقوق میں مرضی کی شادی مرکزی حیثیت رکھتی ہے

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے ان حقوق میں مرضی کی شادی مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ فواد چوہدری نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button