پاکستان

اپوزیشن کے بعد حکومت نے بھی الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری استعفیٰ دیں اور پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بعد اب حکومت نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ناکام قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا اس لیے اسے بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری استعفیٰ دیں اور پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے، جس پر سب کا اعتماد ہو۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، دیگر جماعتوں سے بھی پوچھا جائے تو انہیں اس پر اعتماد نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button