پاکستان

نیب کی تاریخ بدل گئی، پہلی بار ڈائریکٹر جنرل کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کر دی گئی

صدر مملکت عارف علوی نے ڈائریکٹر جنرل نیب فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری دیدی ہے

قومی احتساب بیورو (نیب)کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی ہے یہ تقرری ایک سال کے لئے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فاروق ناصراعوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کے لیے مزید تقرری کردی گئی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا نے صدارتی منظوری کے حکم نامے کی نقل حاصل کرلی ہے، سمری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ناصراعوان مالم جبہ اور بی آر ٹی پشاور کیسز کی نگرانی کررہے ہیں، ان دونوں کیسز میں کوئی قبل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button