پاکستان

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے وقت وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے‘ جس خوش اسلوبی سے ماضی میں چیئرمین سینیٹ نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا،بلوچستان اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا انتخاب وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس خوش اسلوبی سے ماضی میں چیئرمین سینیٹ نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، امید ہے اپنے دوسرے دور میں بھی وہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button