پاکستان

مذہبی سکالر انجینئر محمد علی پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار

حملہ آورکی شناخت لاہورکے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کوگرفتارکرلیا‘ ان پر چاقو سے وار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینئر محمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا،جس سے محمد علی مرزا کے بازو پرمعمولی زخم آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت لاہورکے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button