پاکستان

صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کے خوف سے بڑا قدم اٹھا لیا

صدرمملکت عارف علوی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے خوف سے بڑا قدم اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں کورونا کی ویکسین لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button