پاکستان

کراچی پھر دہشتگردوں کے نرغے میں، رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ 6 افراد زخمی

دھماکہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا‘ پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں

کراچی پھر دہشتگردوں کے نرغے میں آگیا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button