پاکستان

استعفوں کا معاملہ، مریم نواز نے نہ ماننے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آج قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ اداروں پر تنقید اور حملہ کرنا کیا ہوتا ہے؟ حکومت کوالیکشن میں ووٹ نہیں ملے توالیکشن کمیشن کاکیاقصور؟

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفوں کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں کلیئر ہوجائے گا جبکہ جو استعفوں پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اورحکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پرغور کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب)کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ اداروں پر تنقید اور حملہ کرنا کیا ہوتا ہے؟ حکومت کوالیکشن میں ووٹ نہیں ملے توالیکشن کمیشن کاکیاقصور؟ آپ کی بدترین دھاندلی کے باوجود آپ کو ووٹ نہیں ملے۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ استعفوں کا معاملہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں کلیئر ہوجائے گا، جو استعفوں پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے، ہم نے بھی ان کی بات مانی ہے، پی ڈی ایم 10 جماعتوں کا اتحاد بڑے ایجنڈے پر متحد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں دیکھیں گے مسلم لیگ ن کو کیا حکمت عملی اپنانا ہے، امید یہی ہے کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی، عوام نے آواز کے ساتھ آواز ملائی ہے یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے اور پاکستان ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button