پاکستان

شبہاز گل کو انڈے مارنے کا واقع، ناصر حسین شاہ کا ردعمل بھی آگیا

عمران خان نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی جھلک سامنے آئی، سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے

صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کو انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے شہباز گل پرسیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ سیاست میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس سیاسی کلچر کو پروان چڑھایا آج اس کی جھلک سامنے آئی، شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ دوسری جماعتوں کی قیادت پر جملے کسنے کا رد عمل تو آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button