پاکستان

پنجاب کے 8 اضلاع میں طے شدہ امتحانات لینے کی اجازت

محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور سمیت 8 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلے سے طے شدہ امتحانات لینے کی اجازت دے دی۔

کھوج ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہو، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا اور سیالکوٹ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلے سے طے شدہ انٹری ٹیسٹ اور امتحانات لینے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں تمام تعلیمی اداروں کو 19 مارچ تک امتحانات اور انٹری ٹیسٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ داری تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button