پاکستان

حکومت کو سپریم کورٹ میں بڑی شکست؛اہم درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، ہم کیس سنیں گے لیکن الیکشن بھی ضرور ہوں گے۔

معزز جج نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں یا صرف ان پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کرائے جائیں جہاں سے بدنظمی کی شکایات آئیں،  ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کرسکتے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہم دوسری طرف کا مؤقف جانے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے لہٰذا امیدوار تیار ی مکمل کریں اور اس حوالے سے سپریم کورٹ جلد فیصلہ دے دی۔

بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button