پاکستان

انڈے اور سیاہی پھینکنے کیا سزا ملنی چاہیے؟ شہباز گل نے بڑا اعلان کر دیا

وہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں،کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے: شہباز گل

شہباز گل نے اپنے اوپر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان غلام عباس، میاں عتیق اور طارق جٹ کے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے کے ملزمان غلام عباس،میاں عتیق اور طارق جٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں نے احاطہ عدالت میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی، جس سے ان کی آنکھ متاثر ہوئی، ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کرنا ہے۔عدالت نے تینوں ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب شہباز گل کہتے ہیں کہ وہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں،کسی غریب اور ناسمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پر ان پر حملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصا خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، پولیس سے گزارش ہے کہ ملزموں کے ساتھ برا سلوک نہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button