پاکستان

ایئر چیف مجاہد انور خان سبکدوش؛آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے طویل اور نمایاں کیریئر کے دوران قوم کیلئے خدمات پر ایئرچیف کا شکریہ ادا کیا، ایئر چیف کی متحرک قیادت اور سوئفٹ ریٹورٹ آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے عملی مظاہرہ کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نے ایئر چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کوسراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایئر چیف کی بے پناہ کوششوں اور معیاری قیادت کی وجہ سے آج پاک فضائیہ کسی طاقت سے پیچھے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button