پاکستان

فواد چوہدری کا ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب کا کراراجواب

مخالفین اور ان کی بہن بیٹیوں کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آتا نہ ہی سیاسی استحکام اپوزیشن لیڈر کو قید کرنے سے آتا ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب فواد چوہدری کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا، اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اورجعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔

تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین اور ان کی بہن بیٹیوں کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آتا نہ ہی سیاسی استحکام قائد حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے آتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے تھا الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے والوں سے مل کر سیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں، سینیٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کرسیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا آٹا،چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے بات چیت نہیں ہوتی، اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اورجعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں،عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔

خیال رہے کہ ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں، اپوزیشن تجاویز دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button