پاکستان

کراچی کے مزید کتنے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا؟ حقائق سامنے آگئے

لاک ڈاؤن کا نفاذ17 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا،لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی 9 یوسیز میں لگایا گیا ہے

کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ17 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا،لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی 9 یوسیز میں لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نشاندہی پر کیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، اس دوران حکومت مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button