پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لاہوریوں کے لئے بری خبر آگئی، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ختم‘ ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا، ایکسپو سنٹر میں بھجوائی جانے والی ویکسین غائب ہونے کا امکان

لاہور کے میو اسپتال، جناح اور سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا اور ان اسپتالوں کے کورونا ویکسین سینٹرز کو تالے لگ گئے

لاہوریوں کے لئے بری خبر آگئی، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ختم‘ ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا، ایکسپو سنٹر میں بھجوائی جانے والی ویکسین غائب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا جس کے باعث 3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین ختم ہو گئی۔ لاہور کے میو اسپتال، جناح اور سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا اور ان اسپتالوں کے کورونا ویکسین سینٹرز کو تالے لگ گئے۔ ویکسینیشن کیلئے آنے والے ہیلتھ پروفیشنلز بھی واپس چلے گئے۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام(ای پی آئی)حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے سوا کسی ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں جبکہ 4 ہزار کورونا ویکسین روزانہ ایکسپو سینٹر بھجوائی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ60 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔ ادھر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ60 سال سے زائد عمر کے افراد ایکسپو سینٹر سے ویکسین لگوائیں تاہم اسپتالوں میں سینئر شہریوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button