پاکستانفیچرڈ پوسٹ

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثہ‘ ڈولفن اہلکار سمیت تین شہری جاں بحق‘ متعدد زخمی، پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سارا ملبہ شہریوں پر ڈال دیا

رائے ونڈ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ڈولفن اہلکار سمیت تین شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ڈولفن اہلکار زخمی ہوگیا

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثہ‘ ڈولفن اہلکار سمیت تین شہری جاں بحق‘ متعدد زخمی، پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سارا ملبہ شہریوں پر ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راے ونڈ روڈ صوئے آصل کے قریب ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل اور عام شہریوں کی موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس سے ڈولفن ٹیم نمبر 109 کا جوان توصیف شہید ہوگیا اور دوسرا جوان فہیم شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے دوران دوسری موٹرسائیکل پر سوار دونوں شہری بھی جان کی بازی ہارگئے،تاہم اب تک ان دونوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button