پاکستان

اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس منجمد

قومی احتساب بیورو نے اومنی گروپ کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں 2 پلاٹ منجمد کرلیے۔

نیب کے مطابق لاہور کے ماڈل ٹاؤن بلاک سی میں پلاٹ نمبر 86 اور 97منجمد کیے گئے ہیں اور دونوں پلاٹس سندھ بینک سے فراڈ قرض کیلئے گروی رکھوائے گئے تھے۔نیب کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید نے بےنامی کمپنی کے نام پر 300 ملین روپے کا قرض لیا تھا۔دوسری جانب  نیب راولپنڈی نے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور نیب کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button